جدہ (زکیر احمد بھٹی) اوورسیز پاکستانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور ان کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے حق رائے دہی دینا قابل ستائش ہے۔ اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان ، نادرا، الیکشن کمیشن اورپاکستان تحریک انصاف کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں ۔ان سے اپیل ہے کہ وہ تمام پاکستانی قونصلیٹ اور سفارت خانوں کو ہدایات جاری کریں تاکہ حق رائے دہی کا عمل مکمل اور آسان ہوسکے یہ بات انجینئرز ویلفیئر فورم سعودی عرب جدہ کا ایک ہنگامی اجلاس فورم کے صدر ڈاکٹر عبدالعلیم خان نے اپنے صدارتی خطاب میںکہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب اوورسیزپاکستانی بھی قوم کیساتھ ساتھ رائے دہی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدواروں کا انتخاب کرسکیں گے۔انھوں نے نئی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی خاطر پاکستان ٹیکنوکیٹس اور ماہرین کی بلا معاوضہ خدمات مہیا کرنے کا بھی عندیہ دیا تا کہ پاکستان میں ادارے مضبوط ہوں اور پاکستان با وقار طریقہ سے ترقی یافتہ اقوام و ممالک کی صف میں کھڑا ہوسکے۔ انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پہلے خطاب کو بھی خوش آئین قرار دیا جس میںانھوں نے قانون کی حکمرانی ، کریپشن کے خاتمہ، ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات اورانوسٹرز کو سہولتیں اور انکے سرمائے کی حفاظت کاوعدہ کیاہے ۔انھوںنے تمام اوورسیز پاکستانیوںسے درخواست کی کہ وہ اپنی رقوم بنکوں کے ذریعہ پاکستان ارسال کریں۔
فورم کے سیکریٹری جنرل مسرور الہی خان نے بھی نئے ورزیر آعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی اور کہا کی انھوں نے تقریباّ تمام بنیادی مسائل کو کرنے کا وعدہ کیا ہے یہ قابل تعریف بات ہے۔انھوں نے کہا عمران خان ملک کے قرضوں سے جان چھڑانہ چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں ان وسائل کو بروئے کارلاکر ملک و قوم کی ترقی کے لئے استعمال کریں۔
اجلاس میں جن ممبران نے شرکت کی ان انجینئر سید احسان الحق، قاری محمد آصف، سید نصیر الدین، الطاف اعوان، آصف محمود بٹ ، کنور محمد ادریس اور دیگر شامل تھے۔ان تمام انجینئرز نے نئی پی ٹی آئی کی حکومت کے ارادوں اور اقدامات کی تعریف کی۔کابینہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کامیابی کے لئے دعا کی۔