کابل ۔۔۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔صدارتی دوڑ میں سابق و زیر خارجہ عبداللہ عبداللہ سمیت گیارہ امیدوار شامل ہیں۔تاہم انتخابی مہم کے پہلے روز ہفتہ کو مغربی صوبے ہرات میں ایک حملے میں سابق و زیر خارجہاور صدارتی امیدوارکے دو قریبی ساتھی ہلاک ہو گئے تھے ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک عبداللہ عبداللہ کے انتخابی مہم کا نگراں اور دوسرا انکا معا ون تھا۔ پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات افغانستان اور اگلے صدر کیلئے آزمائش ہیں کیونکہ اسی سال غیر ملکی فوج واپس جانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔جس کے باعث اگلے صدر کیلئے مشکلات بڑھنے کا اندیشہ ہے۔