سعودی عرب پاکستانی سفیر کا الحائر جیل کا دورہ، ڈائریکٹر جیل سے پاکستانی قیدیوں کے متعلق تفصیلی گفتگو

Published on September 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں پاکستانی سفیرخان ہشام بن صدیق نے سعودی عرب کی سب سے بڑی جیل الحائر کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال جیل ڈائریکٹرکرنل عبدالحکیم الصویغ نے کیا بعد ازاں پاکستانی سفیر اور ڈائریکٹر جیل کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں جیل میں موجود پاکستانی قیدیوں کے حوالےسے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر عدالتوں میں قیدیوں کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کیلئے بھی سفیر پاکستان اور ڈائریکٹرجیل کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل اور اس پر فوری طور پر کام شروع کرنےپر اتفاق کیا گیا۔بعد ازاں سفیر پاکستان نے جیل میں موجود قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے کیسز بھی سنے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy