جاوید آفریدی کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات

Published on September 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات، جاوید آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد، احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی کاوشیں بہترین ہیں۔پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ کرکٹ لیجنڈ وزیراعظم عمران خان کا ویژن اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے احسان مانی صاحب کا کمبی نیشن پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ثابت ہوگا اور پشاور زلمی کی پوری سپورٹ نئے چیئرمین پی سی بی کو حاصل رہے گی۔ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور خصوصی طور پر زلمی سکول لیگ اور زلمی مدرسہ لیگ کا تذکرہ اور تعریف کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme