اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی متفرق درخواست نمٹادی۔نواز شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی متفرق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ نواز شریف نے سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے استدعا کی تھی۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ آپ کی اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں مقررہیں، 10 ستمبر کو دستیاب بینچ ہی اس معاملے کو دیکھے گا، ان درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا۔