فخر زمان ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف عمدہ کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

لاہور: (یواین پی) قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ کا فائدہ ہوا، لاہور میں اچھی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے جب کہ بھارت کے خلاف میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کروں گا۔فخرزمان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبا اسکور کروں، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباﺅ ہوتا ہے، بھارت کیخلاف میچ میں بھی دباﺅ ہوگا، اس روز بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں تاہم امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بولنگ پریکٹس بھی کررہا ہوں اور ضرورت پڑنے پر بطور بولر بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog