فلائنگ آفیسر مریم مختارکو’’خواہشوں کے پر‘‘ میں ٹریبیوٹ پیش کیا ہے، بے بی سومائیکا

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

کراچی(یواین پی) ’’یوم دفاع‘‘ کے موقع پر موٹیویشنل میسج ویڈیو’’خواہشوں کے پر‘‘ میں پاکستان کی پہلی کامبیٹ فیمیل پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختارشہید کو ٹریبیوٹ دیا ہے جس میں ایک غریب لڑکی کے احساسات کو دکھایا گیاہے کہ اُس کی خواہش ہے کہ وہ بھی فائٹر پائلٹ بن سکے اور اپنے ملک کے لیے کچھ کر گزرے بے بی سومائیکا نے اس میں اپنی آواز میں جادو جگایا اور معصو م آواز سے اپنے احساسات کی ترجمانی کی ’’خواہشوں کے پر‘‘ کا کانسیپٹ اور اسکرپٹ طلال فرحت کا ہے اور جس میں پاکستان ایئر فورسز کے فائٹرجہازوں کے ویڈیو شاٹس سوشل میڈیا سے حاصل کرنے کے بعد بے بی سومائیکا کے شاٹس ایڈٹ کرکے اسے ’’یوم دفاع ‘‘پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا واضح رہے پاکستان ایئرفورس میں پہلی کامبیٹ فیمیل پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختارشہید فائٹر پائلٹ تھیں وہ اپنے مشن پر آسمان کی بلندیوں پر تھیں ۲۴ نومبر ۲۰۱۵ ؁ء کو میانوالی ڈسٹرکٹ کنڈیاں کے مقام پر ان کا جہاز دوران پرواز کریش ہو گیا اور اس میں وہ شہید ہوگئیں پاکستان سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی ڈیفنس نے ان کی اس جراّت و بہادری پر ’’تمغہ بصالت‘‘ دینے کا مشورہ دیا اور پھر انھیں اس سے نوازا بھی نیز ان پر پاکستان میں ایک فیچر فلم ’’ایک تھی مریم‘‘ بھی بنائی جا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy