بورے والا ( یواین پی)پاک فوج کی طرف سب بڑا اعزاز نشان حیدر پانے والے میجرطفیل محمد شہید کے مزار پر مرکزی تقریب طفیل آباد میں منعقدہوئی۔ پاک فوج اورپنجاب پولیس کے چاک وبند دستوں نے میجرطفیل محمدشہیدکوسلامی پیش کی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ کی طرف سے جنرل آفیسر کمانڈنگ 26 ڈویژن میجر جنرل ظفراقبال نے میجرطفیل محمدشہیدکے مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمدظفراقبال نے کہاکہ ضلع وہاڑی کیلئے یہ فخرکی بات ہے کہ پاک آرمی کااعلیٰ ترین نشان حیدرکااعزازحاصل کرنے والے شہداء میں سے دوسرانشان حیدر ضلع وہاڑی کے میجرطفیل محمد شہیدکے حصہ میں آیامیجرطفیل محمد شہید نے7اگست1958میں سابقہ مشرقی پاکستان کے علاقہ لکشمی پورہ میں جان پرکھیل کربھارتی فوج کوعلاقہ خالی کرنے پرمجبورکردیاتھا میجرطفیل محمدشہیدنے اس معرکہ میں جرات وبہادری کی وہ داستان رقم کی جورہتی دنیاتک یادرہے گی انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کوناکوں چنے چبوادیئے اوردشمن کوبھاگنے پرمجبورکردیاجبکہ مادروطن کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیاانہوں کے ضلع وہاڑی کے دیگرشہداء سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعیدشہید، کرنل سہیل عابدعباسی شہیدکوبھی زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔بریگیڈیئر ظفراقبال کاکہناتھاکہ پاک فوج نے حکومت کے تعاون سے ضرب عضب اورردالفسادمشن کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اورملک میں امن بحال کیاآئندہ بھی مادروطن کی خدمت کیلئے کوئی کسرنہیں اٹھارکھی جائے گی۔تقریب کے شرکاء نے پرجوش اندازمیں پاکستان پائندہ باد۔پاک فوج زندہ بادکے نعرے بلندکئے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکے مزار پرڈپٹی کمشنرعرفان علی ،ڈی پی اواحمدناصرعزیزورک چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں ،ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے پھولوں کی چادریں چڑھائی جبکہ تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء اور لوگوں کی کثیر تعداد نے میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔