دومنٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں جان ہے کہ نہیں خالد حسن خان

Published on February 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 691)      No Comments

\"Khalid
فلم کا بجٹ اس کا اچھا اسکرپٹ ہوتا ہے، سردار نوید اے خان
ہوٹل فلم کے بارے میں صحافی حضرات کی تحریر کردہ خبریں بھی پاکستان کی تاریخ کا ایک حصہ بن گئی ہیں، طلال فرحت
ہم نے میرٹ پر کام کیا اور فنکاروں کو بذریعہ آڈیشن منتخب کیا اور فلم میں 99% سارے نئے اداکار لیے ہیں، میجر (ریٹائرڈ) علی جعفر زیدی
ہوٹل فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کہہ سکتا ہوں آج وہ وقت آگیا جس کا مجھے 40سال سے انتظار تھا، نواب حسن صدیقی
محدود وسائل کے ہونے کے باوجود’’ ہوٹل‘‘ کی ٹیم نے فلم میں چار چاند لگا دیئے ہیں، بیگم سلمی مراد
یہ میری زندگی کی پہلی فلم ہے،ریہرسلزکرانے کی وجہ سے آج میں اسٹیج پر آپ سب کے سامنے آئی ہوں، نیہا انیل
فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوا کہ نئے ڈائریکٹرز میں بالکل ایسی ہی سوچ اور امنگ ہونی چاہیے،ہدایتکارہ سنگیتا
کراچی(یواین پی) مسک فلمز اور آؤٹ فیلڈ پروڈکشنز نے پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ہوٹل کا گزشتہ روز آفیشل ٹریلر کراچی میں ایک پروقار تقریب میں عمائدین کراچی کی موجودگی میں لانچ کردیا جس میں سماجی و ثقافتی حلقوں کے علاوہ فلمی شخصیات جن میں ہدایتکارہ سنگیتا ، سلمی مراد سمیت مقامی سینما کے قدآورنمائندگان نواب حسن صدیقی، فرخ رؤف، طارق بیگ اور دیگر ڈسری بیوٹرز نے شرکت کی، جبکہ اسی تقریب میں فلمسٹار میرا نے شرکت کرنی تھی مگر میرا پروگرام میں نہیں پہنچ سکیں کیوں کہ شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ شام کو بند کر دیا گیا تھا،تقریب کی نظامت کے فرائض فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے انجام دیئے،مہمانوں کو، پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا محفل میں آنے پر خوش آمدیدکہا ، انہوں نے بتایا ’’ہوٹل‘‘ فلم کے بارے میں تحریر کردہ خبریں چھاپیں، وہ خبریں اب پاکستان کی تاریخ کا ایک حصہ بن گئی ہیں،مختلف اخباروں کے نمائندگان جو کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھتے ہیں،انہوں نے جس طرح سے اس فلم کی مثبت پروجیکشن کی وہ ناقابل بیان ہے جس کے لیے مسک فلمز ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے ،پاکستانی فلم انڈسٹری میں پہلی بارآفیشل ٹریلر لانچنگ کی تقریب منعقد کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور یہ ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی سائکو تھرلر فلم بنا کر تاریخ میں رقم کر دی،میں میجر (ریٹائرڈ) علی جعفر زیدی نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ ہم نے میرٹ پر کام کیا اور فنکاروں کو بذریعہ آڈیشن منتخب کیا اور فلم میں 99% سارے نئے اداکار لیے ہیں،فلم میں ایک اہم کردار اداکرنے والے ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار انیس راجہ (مرحوم) کا ذکر کرتے ہوئے حاضرین غمگین ہوگئے اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی، اس موقع پر ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے،، فلم میں گیارہ سالہ بچی نیہا انیل نے اپنے تاثرات میں کہا ریہرسلزکرانے کی وجہ سے آج میں اسٹیج پر آپ سب کے سامنے آئی ہوں، آپ سب نے فلم کا ٹریلر دیکھ کراسے پسند کیا جس پر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے،مجھے یقین ہے کہ انشاللہ یہ فلم ضرور ہٹ ہوگی، عبید زبیر نے اپنے تاثرات میں کہا ڈائریکٹر نے جس انداز سے کام لیا اندازہ ہوا کہ فلم بناتے وقت تمام تیکنکی معلومات اور ماہرانہ ذہن کا ہونا بہت ضروری ہے، طارق جمال نے کہا کہ میں بھی کوشش کروں گا کہا کہ میں بھی جلد فلم بناؤں گا، مقامی سینما ہاؤس کے مینجر نواب حسن صدیقی نے ٹریلر دیکھنے کے بعدکہا ہوٹل فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کہہ سکتا ہوں آج وہ وقت آگیا جس کا مجھے 40سال سے انتظار تھا،مجھے اس وقت بہت خوشی ہو رہی ہے اور میری خواہش ہے کہ اب اس عمر میں پاکستان بننے کے بعدایک اچھی فلم دیکھ سکوں گا، فلم کی ٹیم کو میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں پہلی بار آفیشل ٹریلر لانچ کرنے کی بنیاد ڈالی،معروف ہدایتکارہ سنگیتا نے فلم کے ٹریلر کو دیکھنے پر بہت خوشی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا ٹریلر کوکو دیکھ کرالگ انداز نظر آیا، مجھے خوشی ہوئی کہ ایک عرصے کے بعد میں نے اچھی فلم کا ٹریلر دیکھا،اس سلسلے میں خالد صاحب اور فلم کے پروڈیوسر سمیت آپ کو بھی مبارکباد یتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ ہوٹل ٹیم کی محنت رنگ لائے،اداکاروں کے ڈائیلاگز دیکھنے والوں کو یقیناًاپنی گرفت میں لے لیں گے،ایک سوال کے جواب پر گنڈاسے اور کلہاڑی کلچر پر انہوں نے کہا کہ ہم اسے ختم نہیں کر سکتے کیوں کہ ہماری روایات میں شامل ہے اور لوگوں کی پسندیدگی کی وجہ سے اس ختم نہیں کیا جاسکتا، تقریب میں بیگم سلمی مراد نے کہا کہ ایسا کام پاکستان میں رہ کر کیا جا سکتا ہے ؟ یہ سوچ کر میں پریشان ہو گئی ہوں، بالکل پڑھے لکھے لوگوں کا کام نظر آیا،فلم انڈسٹری میں محدود وسائل کے ہونے کے باوجود ہوٹل کی ٹیم نے فلم میں چار چاند لگا دیئے ہیں، پروڈیوسر سردار نوید اے خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ’’ہوٹل‘‘ کرتے وقت شروعات میں مشکلات پیش آئیں مگر ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ اسے اسی انداز سے فلمایا جائے، اس سلسلے میں طلال صاحب نے ہر ممکن تعاون کیا وہ قابل تعریف ہے، مجھ سے ریڈ کارپیٹ پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس میں سائکو سمجھ آتا ہے مگر اس میں تھرل کیا ہے؟ فلم کا بجٹ اس کا اچھا اسکرپٹ ہوتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آج کے نوجوان ذہنوں میں وہ جذبہ اور لگن موجود ہے جسے سامنے لانے کی دیر ہے، ابھی ہم نے۳ فلموں پر کام جاری کیا ہوا ہے اُن کے آڈیشن اگلے ہفتے سے شروع ہو جائیں گے اس بار بھی ہم تمام نئے فنکاروں کو لے کر فلم بنائیں گے ،ان فلموں میں مزاحیہ فلم ’’نوٹس چوہدری‘‘، ’’ہوٹل2-‘‘ اور’’13کلومیٹر‘‘ قابل ذکر ہیں ، تقریب میں ہوٹل فلم کے اداکار،ہمایوں گیلانی، نیہا انیل، صادق امین،طارق جمال اورنوید بلوچ ،عبید زبیر، بابر اسلم،بیلہ ناز اور مسکان جیسی شخصیات کے علاوہ شوبز کی معروف اداکارہ اداکارہ غزالہ جاوید، اداکار محمود اختر،عادل مراد، حسن سومرو ، ڈاکٹر عالیہ امام،( پرائڈ آف پرفارمنس) سینئرپی ٹی وی پروڈیوسر علی رضوی، محترمہ زرتاج علی نے شرکت کی،نجی مصروفیات اوردیگراداکارریکارڈنگز میں مصروف ہونے کی وجہ سے نسا جبیں،ذکیہ خان، نسرین جان، اکبر خان اور نبیل احمد شرکت نہ کر سکے،ہالی ووڈ کے تعلیم یافتہ ڈائریکٹر خالد حسن خان نے اس موقع پر کہا کہ آفیشل ٹریلر ہالی ووڈ میں بہت مقبول ہوتے ہیں، جن کی بناء پر فلم کے شائقین فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا کہانی میں جان ہے یا نہیں اس کے برعکس بھارت کے فلمساز آئٹم سونگز کی بیساکھیوں کا سہارا لے کر فلم پروموٹ کر رہے ہیں جو کہ آفیشل ٹریلر کا نعم لبدل نہیں ہو سکتے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی انڈسٹری کو بدلنا ہوگا ویسے بھی فلم انڈسٹری کا جو حال ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے، ہمارا مقابلہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سے ہے، پاکستان میں 400 سینما بھی نہیں ہیں جب کہ امریکہ میں 4000 سے بھی زیادہ سینما گھر موجود ہیں، پاکستان میں کتنے فیصد لوگ ہے جو سینما ہاؤس جاتے ہیں، انہیں لے جانے کے لیے ہم کہانیاں مثبت انداز سے تفریح کے موڈ میں ایسی بنائیں کہ جس سے وہ سینما ہاؤس کا رخ کریں،120 سینکڈ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں جان ہے کہ نہیں ، اس کی مثال ہالی ووڈ ہے جہاں سیکنڈز میں بننے والے ٹریلر مقبولیت کا گراف بڑھا رہے ہیں، ہماری فلم میں کوئی گانا شامل نہیں ہے یہ ایک فیملی مووی ہے جسے بچے بھی دیکھ سکتے ہیں،ہم بیرون ممالک کے ڈائریکٹرز کی طرح نہیں جو آئٹم سونگز کو اپنی بیساکھی بناکر فلم کی پروموشن میں کریں جو کہ کسی بھی صورت میں آفیشل ٹریلر کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، ہم فلم انڈسٹری میں گنڈاسے کا کلچر ختم کرنے کا عز م کر کے نکلے ہیں، امید ہے کہ اس سفر میں پروڈیوسرز اور عوام ہمارے عزم کو سن کر ہماری حوصلہ افزائی کریں گے، ٹائم کی کمی کے باعث کئی اداکار اسٹیج پر آ کر اپنے تاثرات نہیں دے سکے جس پرمیزبان طلال فرحت نے سب سے معذرت کی، یوں یہ پروقار تقریب اپنی یادیں سمیٹے دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme