یوم دفاع کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب

Published on September 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، عوام کا جوش وخروش دیدنی، قصور میں گنڈا سنگھ بارڈر پر بھی تقریب، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔یوم دفاع پاکستان پر دشمن کے پڑوس میں پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا موقع مزید یادگار بن گیا۔ قدم سے قدم ملاتے، مکے اور بازو دکھاتے، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارتے، رینجرزکے جوان جب جب زیرو لائن کی جانب بڑھے دشمن پر لرزہ طاری کرتے رہے۔ رینجرز بینڈ کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کا جوش و جذبہ دوبالا کر دیا۔ملی نغموں کی دھنوں پر رائفل ڈرل نے شرکاء کے دل موہ لیے، شرکاء نے والہانہ انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے دشمن کو ارض پاک کی جانب اٹھنے والی کسی بھی میلی آنکھ کو نکال پھینکنے کا پیغام دیتے رہے۔گنڈا سنگھ بارڈر پر بھی پرچم اتارنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، پرجوش رینجرز جوانوں نے دشمن پر لرزہ طاری کیے رکھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes