اردو فیچر فلم ’’میری پہچان‘‘ کی عکسبندی محرم الحرام کے بعد ہوگی

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

فلم کا سبجیکٹ حب الوطنی پہ مبنی ہے فلم کی کاسٹ زیادہ تر نئی منتخب کی گئی ہے خرم شہزاد
کراچی (یواین پی)نوجوان ہدایت کارخرم شہزاد کی اردو فیچر فلم ’’میری پہچان ‘‘کی عکسبندی محرم الحرام کے بعد ہوگی نئے فنکاروں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور نئی فلم’’میری پہچان ‘‘کے پرجیکٹ پہ باہمی تبادلہ خیال کیا نوجوان ہدایت کار خرم شہزاد نے یواین پی کو بتایا کہ نئی اردو فیچر فلم ’’میری پہچان ‘‘کی کہانی منفرد اور انوکھی ہونے کے باعث شائقین فلم کو پسند آئے گی فلم کا سبجیکٹ حب الوطنی پہ مبنی ہے فلم کی کاسٹ زیادہ تر نئی منتخب کی گئی ہے کیونکہ نئے لوگوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme