زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم سب نے اپنے خالق حقیقی کی جانب لوٹنا ہے سنگر پرنس امین راجہ

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف سنگر پرنس امین راجہ9ستمبرکو بورے والہ جائیں گے جہاں وہ اپنی تائی امی کے رسم چہلم میں شرکت کریں گے واضح رہے گزشتہ ماہ ان کی تائی امی کا انتقال ہوا تھا ان کی رسم چہلم میں شرکت کے لئے بورے والہ جائیں گے پرنس امین راجہ نے یواین پی سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم سب نے اپنے خالق حقیقی کی جانب لوٹنا ہے ہمارے پیارے جب ہم سے بچھڑتے ہیں تو یقیناًہمیں اس کا دکھ ہوتا ہے لیکن ہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ ’’ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھناہوتا ہے ‘‘اب ہم پہ فرض ہے کہ اپنے پیارے بچھڑنے والوں کے لئے دعائے مغفرت کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog