ایم ایم عالم ر وڈ پرواقع علی ٹاور میں آگ لگ گئی ، متعدد افراد پھنس گئے

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

لاہور (یواین پی) ایم ایم روڈ عالم روڈ پر پرواقع علی ٹاور میں آگ لگ گئی ، آتشزدگی کے باعث کئی افراد پلازے میں پھنس گئے ہیں جبکہ ایک شخص رسی کی مدد سے نکلنے کی کوشش میں پلازے سے گر کرزخمی ہوگیا،ریسکیوٹیمیں آگ پر قابو پانے کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ ایم ایم عالم روڈ پر واقع کئی منزلہ شاپنگ سنٹر میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے تاجروں سمیت خریداری کیلئے آئے ہوئے کئی افرادپلازے میں پھنس چکے ہیں جبکہ آگ پھیلتی جارہی ہے،شاپنگ سنٹر میں پھنسے ہوئے لوگ جانیں بچانے کیلئے پلازے کی کھڑکیوں اور دیواروں کے ساتھ لٹکے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص رسی کی مدد سے جان بچانے کی کوشش میں پلازہ سے گرکر زخمی ہوگیاہے ۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے اور پلازے کی اوپر والی منزلوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاہے ۔
شاپنگ سینٹر پلازہ کی اوپری منزل میں پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کیلئے سنارکل بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ پلازے میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا جائے ۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجو ہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ آتشزدگی کانشانہ بننے والا پلازہ لاہور کا ایک کثیر المنزلہ پلازہ ہے جس میں شاپنگ مال ، دفاتر اور مختلف بینکوں کی شاخیں قائم ہیں۔ریسکیو حکام کا کہناہے کہ آگ پر قابو پالیا گیاہے لیکن بالائی منزلوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ابھی تک 50کے قریب افراد ابھی تک پلازے کے اندر موجود ہیں جن کو ریسکیو کی جانب سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیاہے ،تمام افراد کوبحفاظت نکال لیا گیاہے اور پلازے میں اس وقت کوئی شخص موجود نہیں ہے ۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں اس سے قبل بھی ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی کا در دناک واقع وقوع پذیر ہوچکاہے جس کی وجہ سے کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ ایل ڈی پلاز ہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی ریکارڈ بھی جل گیا تھا ۔ اس سلسلے میں بعد میں تحقیقات بھی ہوئیں لیکن حقائق آج تک منظر عام پر نہیں سکے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题