لاہور(یواین پی)سرائیکی،اردو،پنجابی،ہندکو،پوٹھوہاری اور پشتو گانوں کی ملکہ نامور گلوکارہ میڈم شازیہ رانی اور ہما چوہدری نے خواجہ فضل الدین چشتی کی عقیدت اور شان میں چار کلام کی ریکارڈنگ پہ کام جاری ہے کلام کے شاعر اورکمپوزرایم ممتاز ناز خوشی جبکہ ریکارڈسٹ یاسر بھائی ہیں یواین پی سے خصوصی انٹرویو کے دوران میڈم شازیہ رانی اورہما چوہدری نے بتایا کہ خواجہ فضل الدین چشتی کی عقیدت اور شان میں چار کلام پڑھنے سے روحانی خوشی محسوس ہوئی موسیقی کے دنیا میں ہمیں بہت عزت اور شہرت ملی ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا نیا کلام بھی شائقین موسیقی کو مدتوں یاد رہے گااس کی ویڈیو شوٹ خواجہ فضل الدین چشتی کے دربار عالیہ پہ کی جائے گی اس کلام کی عکس بندی میں سائیں نعمت اللہ چشتی کی خصوصی کاوش ہے