جوبا(یواین پی)سوڈان کے جنوبی علاقے میں طیارہ گر کر تباہو گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔سوڈانی حکام کے مطابق مسافر طیارے میں 22 افراد سوار تھے جو سوڈان کے شہر جوبا سے یرول جا رہا تھا کہ اچانک جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ،سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شرو ع کردیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔