وزیراعظم عمران خان کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Published on September 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، چینی وزیر خارجہ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وانگ یی نے اپنی قیادت کی طرف سے نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی۔وزیراعظم عمران خان نے نیک تمناﺅں پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کے لیے نایاب تحفہ ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کے ٹیلی فون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے، حکومت پاکستان سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes