ہومیو پیتھک معالجین کے مسائل اور وقار میں اضافہ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا؛ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ 

Published on September 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

ہومیو پیتھک ڈسپنسریوں میں خالی اسامیوں کو فوری پر کیا جائے، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا
ملتان( یواین پی)ہومیو پیتھک معالجین کے مسائل اور وقار میں اضافہ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا، میری زندگی کا مقصد ہومیو پیتھی اور ہومیو پیتھک معالجین کی ترقی وترویج ہے کیونکہ انسانیت کی خدمت اور پاکستان سے مسئلہ صحت کے خاتمے میں ہومیو معالجین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی حکومت پاکستان کے نومنتخب ممبر کونسل وصوبائی صدر پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے پی ایچ ایم اے ضلع ملتان کے عہدیداران کی جانب سے اپنے اعزاز یں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر افتخار علی بخاری ضلعی صدر، ڈاکٹر محمد صدیق، ڈاکٹر مسرور حسنین صدیقی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ، ڈاکٹر فرید الحق قریشی، ڈاکٹر طفیل حسین شہزاد، ڈاکٹر محبوب کھوکھر، ڈاکٹر ریاض حسین، ڈاکٹر ضمیر نقوی، ڈاکٹر تراب رضا، ڈاکٹر ناصر کھوکھر، ڈاکٹر ضیاء الدین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب ہومیو پیتھک معالجین کو بلاوجہ ہراساں نہ کرے اور نہ ہی اسے کمائی کا ذریعہ بنائے کیونکہ رینول اور لائسنس فیس بہت زیادہ ہے جس کا مریضوں پر بوجھ بنے گا اور سستا علاج مستحق اور غریب ونادار مریضوں کی پہنچ سے دور ہو جائے گا اس موقع پر حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ ہومیو پیتھک ڈسپنسریوں میں خالی اسامیوں کو فوری پر کیا جائے، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题