وہاڑی( یواین پی)پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے تحت خصوصی بچوں کے کھیلوں کے مقابلے4فروری کو خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں منعقد ہوں گے جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں قائم خصوصی تعلیم کے اداروں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے ۔خصوصی بچوں کے کھیلوں کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم اور ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم مہمان خصوصی جبکہ اے ڈی سی علی عنان قمر مہمان اور ای ڈی او فنانس مشتاق طارق مہمان اعزاز ہوں گے