اسلام آباد(یواین پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔ موجودہ حکومت گوادر کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ گوادر میں ہیوی انڈسٹریز لگانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تھرکول ، ہائیڈل اور متبادل انرجی منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔اتوار کو مخدوم بختیار سے چینی ہم منصب نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کی گیا۔خسرو بختیار نے کہا کہ سی پیک خطے میں ترقی کا ضامن ہے او پاکستان کے مستقبل کیلئے روشن باب ہے۔ سی پیک کے تحت معاشی اوسر علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کرلیا گیا ہے۔ سی پیک کو مزید بلندیوں تک لے کر جانے کیلئے نئی جہتوں کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت گواد رکی ترقی کو اولین فوقیت دے رہی ہے۔ گوادر مین ہیوی انڈسٹریز لگانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔