سی پیک حکومت کی قومی ترجیح ہے، دفتر خارجہ

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سی پیک کے کامیاب عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، اس منصوبے پر پاکستان اور چین کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے۔دفترِ خارجہ نے چینی وزیرِ خارجہ کے تین روزہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستانی قیادت نے واضح کیا کہ سی پیک حکومت کی قومی ترجیح ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان منصوبے پر کامیاب عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، سی پیک کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے۔ دونوں ممالک جاری پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ پاک چین قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں سی پیک کو تعاون کے نئے شعبوں تک پھیلانے پر اتفاق بھی ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog