اسلام آباد(یواین پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں انہوں نے جمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی جبکہ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔