حسن اور حسین نے ضمانت کرا لی تو گرفتار نہیں کرینگے: فواد چودھری

Published on September 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز کے عدالت نے وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں، انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی تو انھیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ وزیرِاعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملی، اجلاس میں بیگم کلثوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔فواد چودھری نے بتایا کہ شریف فیملی کی جانب سے ابھی تک پیرول کی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست کو محکمہ داخلہ دیکھے گا، نیب سے بھی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد پنجاب پنجاب حکومت قانون کے مطابق عمل کرے گی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پہلے تین دن کا پیرول ملتا تھا، قانون میں تبدیلی کے بعد بارہ گھنٹے کی اجازت مل سکتی ہے۔ حکومت قانون کے اندر رہ کر ہی تعاون کرے گی، تاہم ہم معاشرے کی روایات کا بھی خیال رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے، جیل میں معمولی جرائم والوں کو پیرول نہیں ملتا، ایک شخص کے لیے قانون نہیں توڑنا چاہتے، تین بار وزیرِاعظم اور ایک عام آدمی کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، پنجاب حکومت کے مطابق صرف 8 گھنٹے کا پیرول مل سکتا ہے۔ تاہم انسانی ہمدردی کے تحت جو ہوا وہ کریں گے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِاعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے عدالت نے وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں، وہ پاکستان آتے ہیں تو ان کی گرفتاری لازمی ہے لیکن اگر انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی تو انھیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مریم نواز کا احترام کرتے ہیں، انھیں بھی تمام سہولت دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog