ٹھٹھہ،حیسکو انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بیجھنے کے احکامات جاری

Published on September 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ہر روز دس ایف آئی آر ٹھٹھہ ضلع کے عوام کے اوپر ہر روز دس ایف آئی آر درج کراکر حیسکو انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بیجھنے کے احکامات جاری، نادہندہ صارفین کو پریشان کرنے کے لیے چیف انجئیر حیسکو ٹھٹھہ نے ایک فورس کو مرتکب کرکے ٹھٹھہ ضلع کے مختلف ٹاون میں کاروائی شروع کردی، پہلا کیس پولیس اسٹیشن مکلی میں دس صارفین کے خلاف درج ہوگیا، تفصیلات کے مطابق حیسکو انتظامیہ حیدرآباد کی جانب ٹھٹھہ ضلع کی عوام کو ریکوری اور غیر قانونی کنیکشن کا بہانا بناکر انکے اوپر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر 10 ایف آئی درج کرانے کے لیے چیف انجنئیر حیسکو ٹھٹھہ کو علیدہ فورس بناکر ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات جاری کرنے کے بعد گذشتہ دن ٹھٹھہ شہر کے مختلف علائقوں میں آپریشن کے نام پر غریب عوام ساتھ بداخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے کنیکشن کاٹ لیے جبکہ ٹھٹھہ شہر مین رائیس ملز مالکان اور بااثر افراد کے اوپر لاکھوں کے واجبات ہونے کے باوجود انکے اوپر کوئی ایکشن نہین لیا گیا، اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا تھا کے حیسکو انتظامیہ ٹھٹھہ پہلے ہی لوڈ شیڈنگ اور فارلٹ کا بہانا بناکر 16 سے 18 گھنٹے بجلی بند رکھتی ہے اور اوپر سے ہزاروں کے بلز اور ڈڈکشن لگاکر ہمارہ جینا دشوار کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے حسیکو انتظامیہ کے اہلکاروں کی جانب سے ماہانہ رشوت دیکر بجلی کا استعمال کرنے والوں کو مکمل چھوٹ دی جارہی ہے مگر جو شہری ہر ماہ بھاری بلز جمع کروا رہی ہے انہی کو زیادہ پریشان کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں گذشتہ شب مکلی تھانے پر شہریوں کے خلاف ایف آئی درج کرواکر ٹھٹھہ ضلع کی عوام سے حیسکو انتظامیہ کی دشمنی کھل کر ظاہر ہوگئی ہے، جبکے دوسری جانب منتخب نمائندوں سمیت ضلعی انتظامیہ بھی سندھی دشمنی پالیسی پر مکمل خاموش ہے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy