حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا

Published on September 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بھی نہیں بڑھے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سے متعلق خبر میں صداقت نہیں جبکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر بھی بے بنیاد ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ اس کے علاوہ انکم ٹیکس آرڈیننس پر پارلیمنٹ ترامیم کرے گی۔ 500 ارب روزانہ قرضوں کا سود ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود ہم عوام کو ریلیف دیں گے۔ کمزور طبقات کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے، ہماری کوشش ہے کسان اور عام تنخواہ دار طبقے پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy