ممبئی( یواین پی)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کنڈرا کے ساتھ مل کر ایکپوکر راج نامی ویب سائٹ 16ستمبر کو لانچ کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شلپا شیتھی انڈین پوکر لیگ کی کامیابی کے بعدپوکر راج نامی ویب سائٹ لانچ کرین گی جسے انہوں نے پوکر کے لئے وقف کیا ہے ان کا خیال ہے کہ پوکر کے ملین کھلاڑیوں کے لئے سالانہ ایک ایونٹ کافی نہیں ہے اس لئے انہوں نے ویب سائٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو پوکر کے کھلاڑیوں کے لئے مدد گار ثابت ہو گی۔