پشاور: سرکاری سکولوں میں 6 سے 10 محرم تک تعطیلات کا اعلان

Published on September 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا حکومت نے محرم الحرام میں والدین اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں 6 سے 10 محرم تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس کا اعلان ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محرم کے جلوسوں کے علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں 6 محرم سے 10 محرم تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy