وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا ’’آج ‘‘پہلا دورہ کراچی

Published on September 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

کراچی: (یواین پی) عمران خان وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔وزارت عظمیٰ کا بڑا عہدہ سنبھالنے کے 28 دن بعد سب سے بڑے شہر کا پہلا دورہ، عمران خان آج کراچی پہنچیں گے۔ شیڈول کے مطابق کپتان وفاقی حکومت کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دو ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے اور کچرا اٹھانے کیلئے گاڑیاں دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت بھی وزیراعظم کے دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔ گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题