لاہور(یواین پی)پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز ’پی کے 757‘ میں کپتان اور اسٹیورڈ میں جھگڑا ہوا،جس کے باعث فلائٹ 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔میڈیاکے مطابق لاہور سے لندن کی پروازمیںکپتان اور اسٹیورڈ میں جھگڑا ہو گیا ،طیارے کے کپتان نے کہا کہ لندن پرواز اسمگلنگ کیس میں ملوث اسٹیورڈ کو ساتھ لے کر نہیں جاﺅں گا،کپتان کے انکار پر مبنی فیصلے کے بعد طیارے کے دیگر عملے نے بھی احتجاج کیا اور اسٹیورڈ کے طیارے میں سوار ہونے پر فلائٹ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔طیارے کے کپتان ،عملے اور اسٹیورڈ کے جھگڑے کے باعث ہونے والی تاخیر سے مسافر رل گئے ،جس پر انہوں نے بھی احتجاج شروع کردیا ، جھگڑ ے سے ایک تماشا لگ گیا ،سارے صورتحال کے بعد پی آئی حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔