کراچی: (یواین پی) پاکستانی عوام ایک طرف تو غربت کا رونا روتے ہیں لیکن دوسری طرف شاہ خرچیوں میں بھی کسی سے کم نہیں، سالانہ 200 ارب روپے سے زائد سگریٹ دھوئیں میں اڑا دیتے ہیں۔پاکستان میں سالانہ دوسو ارب روپے مالیت کے 80 ارب سگریٹ پیئے جاتے ہیں اور ان سے 89 ارب روپے کا ٹیکس ملتا ہے، غیرقانونی سگریٹ کا کاروبار 33 فیصد ہے جس سے 30 ارب روپے سالانہ کی ٹیکس چوری ہوتی ہے۔پاکستانی ہر سال دو سو ارب روپے کے سگریٹ پھونک دیتے ہیں یہ رقم غریب عوام کی امداد کے منصوبے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مجموعی فنڈ سے دوگنا زیادہ ہے۔