وزیرِاعظم ہاوٴس کی مہنگی گاڑیوں کی نیلامی، بولی’’آج‘‘ لگے گی

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِاعظم ہاوٴس کے زیرِ استعمال 102 قیمتی گاڑیاں آج پیر کو نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ان گاڑیوں میں دو بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی۔نیلامی کے لیے رکھی گئی گاڑیوں میں 1994ء سے 2016ء ماڈل تک کی گاڑیاں ہیں۔ ان میں لینڈ کروزرز، مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔ نیلامی کے لیے رکھی گئی 33 گاڑیاں نئی ہیں۔قومی اخبارات میں ان گاڑیوں کی نیلامی کے لیے اشتہار دیا جا چکا ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی اور مینٹی نینس کے اخراجات سے بھی نجات ملے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes