لاہور( یواین پی)اداکار احسن خان نے یتیم بہن بھائیو کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی ۔تفصیلات کے مطابق احسن خان نے نارتھ ناظم آباد سے تعلق رکھنے والی 7سالہ زینب اور 13سالہ ذیشان کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بچے جہاں تک تعلیم حاصل کرنا چاہیں گے میں ان کے ساتھ ہوں ۔ احسن خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں صاحب ثروت لوگوں کو اس طرح کے کاموں میں حصہ ڈالنا چاہیے اور ہمارا سلام بھی اسی کی ترغیب دیتا ہے ۔ حکومت کو عشر و زکوۃ کے نظام کا جائزہ لے کر اسے حقیقی مستحقین تک پہنچانے کیلئے میکنزم بنانا چاہیے ۔