راولپنڈی (یواین پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ کرنے چین پہنچ گئے ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ چین دورہ چین کرنے کے لئے بیجنگ پہنچ گئے ہیں جبکہ آرمی چیف کا یہ دورہ 3روز پر مشتمل ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سپہ سالا اس دوران اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چینی وفد نے پاکستان کا 3روزہ کیاتھا جس میں انہوں نے چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی اور آرمی چیف کی جا نب سے سی پیک پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ۔