اسلام آباد(یواین پی)صدرمملکت عارف علوی نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پرتعزیت کا اظہا رکیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم چند روز قبل انتقال کر گئیں تھیںاور ان کی تدفین جاتی امرا میں کی گئی تھی جس کے بعدشریف خاندان سے اظہار تعزیت کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا ۔اس تناظر میں صدر مملکت نے بھی مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پرتعزیت کا اظہا رکیا۔
واضح رہے کہ ایون فلیڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث دیئے جانے والے پیرول کی مدت آج مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے