فیصل آباد (یواین پی)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر عظیم الشان محفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست بسلسلہ یوم سیدنا عمر فاروق اعظمؓ منعقد ہوئی،اس موقع پر امیر المومنین،امام المتقین،مرادرسولؓ،شہنشاہ عدالت کی سیرت وکرداراورشان وعظمت پر پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام کو عزت وشرف بخشنے کیلئے رسول پاک ﷺ کی چاہت پر اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمرفاروق اعظمؓ کاانتخاب فرمایااورشیطان جس ہستی کو دیکھ کرراستہ چھوڑدے،ایسی ہستی کوسیدنا عمرفاروق اعظمؓ کہتے ہیں،شہنشاہ صداقت حضورسیدنا صدیق اکبرؓنے اپنے آخری ایام مبارکہ میں خلافت کی ذمہ داری تفویض کرتے وقت ارشاد پاک فرمایا! ،عمرؓہمیں معلوم ہے ،تمہیں خلافت کی نہیں بلکہ خلافت کوتمہاری ضرورت ہے،آپؓ اسلام کی وہ عالی مرتبت شخصیت ہیں جن کاعدل وانصاف اقوام عالم میں ضرب المثل بن چکاہے،آپؓ ہواؤں کوحکم دیں تووہ آپؓکاپیغام مدینہ شریف سے لیکر نہاوند کی پہاڑیوں میں عظیم مجاہد اسلام حضرت ساریہؓ کوپہنچانے میں دیرنہ لگائیں،دریائے نیل کے پانی کوحکم دیں تو اس کاپانی1500سال سے بھی زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اپنی پوری روانی سے چلناضروری ہوجائے ،علاقے میں لگنے والی آگ کوحکم دیں تو پیچھے ہٹنے پر مجبورہوجائے،زمین پر درّہ ماریں تو زلزلے رک جائیں اورپھر زمین کو حکم دیں تو نگلاہواتیل اسے واپس کرناپڑے جائے،یہ ہیں وہ اللہ تعالیٰ انعام یافتہ اوربرگزیدہ بندے جن کے بارے میں رسول پاک ﷺ فرمائیں یہ روشن ستاروں کی مانندہیں۔آپؓکی سیرت اورطرزحکومت عام انسانوں سے لیکر حکمرانوں تک کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام خلفائے راشدینؓ بہت بڑی شانوں والے تھے ،عزتوں اورعظمتوں کے مالک تھے ،ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم اللہ ورسولﷺ کے تمام محبوبوں کوماننے والے ہیںیہ صرف اورصرف نسبت پاک لاثانی کاصدقہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے بھی پیار کریں اوران سے بھی پیار کریں جن سے اللہ تعالیٰ پیار فرماتاہے اورپیار کرنے کاحکم فرماتاہے۔جواللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں کومانتے ہیں ،ان سے عشق ومحبت کرتے ہیں درحقیقت یہی مومن اوراہل ایمان ہیں۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔