کوئٹہ: 200 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دیا، قومی دھارے میں شامل

Published on September 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments


کوئٹہ: (یواین پی) بلوچستان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ وزیرِاعلی بلوچستان کہتے ہیں کہ ناراض بھائیوں کی ناراضگی کے پیچھے ہماری کوتاہیاں ہیں جن کا ازالہ ضرور کریں گے۔بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں پروقار تقریب میں مختلف کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے، وزیرِاعلی بلوچستان جام کمال نے فراریوں کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسائل کے حل کا وعدہ کیا۔ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھام کر ہتھیار ریاست کے حوالے کرنے والے فراریوں کا تعلق صوبے کے مختلف علاقوں سے ہے۔ فراریوں میں شامل نوجوان اور بوڑھے پرامید ہیں کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں ضرور نبھائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes