اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں معطل کردیں اور تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،میڈیا پر یہ خبر نشر ہونے پر ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور لیگی قائدین کی رہائی پر جشن منایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،لیگی قائدین سزا معطلی اور رہائی کا سن کرکارکنوں نے جشن منایا اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔