بورے والا ،بیرون ممالک بھجوانے کاجھانسہ دے کرشہریوں کولوٹنے والے نوسربازگرفتار

Published on September 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

بورے والا(یواین پی) بیرون ممالک بھجوانے کاجھانسہ دے کرشہریوں کولوٹنے والے نوسربازکوگرفتارکرکے پاکستان لایاجائے۔نواحی گاؤں کازوہیب غفارویزوں کے نام پرفراڈکرملائشیاء فرارہوگیاتھا۔متاثرین عمران ظفر،دلاورحسین،راناعامرودیگرکاایف آئی اے حکام سے ملزم کی فوری گرفتاری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کے نواحی گاؤں189۔ای بی کے رہائشی زوہیب غفارنے مقامی شہریوں عمران ظفر،دلاورحسین،راناعامرودیگرسے بیرون ممالک پرکشش تنخواہ پراچھی نوکریوں کاجھانسہ دے کرلاکھوں روپے وصول کئے تھے۔نوسرباززوہیب غفارویزے دینے کی بجائے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورکرملائشیاء فرارہوگیاہے۔پتہ چلاہے کہ نوسرباززوہیب غفارنے پاکستان میں نوجوانوں کومختلف قسم کے لالچ دے کربھرتی کیاہواہے جولوگوں کوبیرون ممالک بھجوانے کاجھانسہ دے کرجال میں پھانس لیتے ہیں اورپھران سے لاکھوں روہے وصول کرکے بیرون ملک منتقل کردیتے ہیں۔زوہیب غفارملائشیاء میں بیٹھ کرہی سارے نیٹ ورک کوکنٹرول کرتاہے۔عمران ظفرودیگرنے ایف آئی اے حکام سے اپیل کی ہے کہ نوسرباززوہیب غفارکوملائشیاء سے گرفتارکرکے پاکستان لاکراس پر مقدمہ درج کرکے ہماری لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme