عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر ننگے پاؤں قدم رکھا

Published on September 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

ریاض (یواین پی )عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر ننگے پاؤں قدم رکھا تھا، روضہ رسول پر حاضری دی اور وہاں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے تھے رواں برس جون میں بھی عمران خان عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔وزیر اعظم عمران خان عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر سعودی عرب گئے ہیں حالانکہ اس سے پہلے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم بیرون ملک سفر کیلئے نجی طیارہ استعمال نہیں کریں گے گزشتہ دنوں وزیر اعظم کراچی بھی اپنے خصوصی طیارے میں ہی آئے تھے۔عمران خان دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں پہلے مدینہ منورہ پہنچے اور پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے صرف موزے پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود شاہ محمود قریشی اور دیگر سعودی حکام نے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا، وزیر اعظم نے وفد کیہمراہ روضۂ رسول پرحاضری دی، نوافل اورنمازمغرب ادا کرکے جدہ روانہ ہوگئے۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا مدینہ منورہ کی پاک سرزمین میں تاریخی استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وفد کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی زیارت، وفد کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔خیال رہے کہ رواں برس جون میں بھی عمران خان عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا اور قریبی دوست زلفی بخاری بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes