دبئی: (یواین پی) بیٹنگ کے بعد پاکستان ٹیم کی باؤلنگ بھی فیل، عامر نے پھرتی دکھائی نہ حسن علی کی ورائٹی کام آئی۔ بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔دبئی میں جاری ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی شاندار بلے بازی، 29 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43 اعشاریہ 1 اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔