لاہور: (یواین پی) فلم کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ پر موجود ایک گھر کو آگ لگانا تھا لیکن آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔موقع پر موجود فنکار بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے تاہم حفاظتی تدابیر کی موجودگی میں آگ کو زیادہ پھیلنے سے روک دیا گیا، اس کے باوجود اکتیس افراد آگ کے باعث زخمی ہوگئے۔