لاہور (یواین پی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جس سے گرمی کا زور ختم ہو چکا ہے اور شہریوں کے چہرے کل اٹھے ہیں،بارش سے جوہر ٹاﺅن ، ماڈل ٹاﺅن ، علامہ اقبال ٹاﺅن ، گلبرگ ، ڈیفنس ، بادامی باغ ، شادمان ، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ ، ریلوے سٹیشن ، فیصل ٹاﺅن سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سہانا ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں تک لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھا ر بارش کا امکان ہے۔