پشاور: منشیات فروش کی فائرنگ سے پولیس ڈرائیور جاں بحق

Published on September 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments


پشاور: (یواین پی) پشاور کے ریگی ماڈل ٹاؤن تھانے میں منشیات فروش ملزم کی فائرنگ سے پولیس ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔پشاور کے ریگی ماڈل ٹاؤن تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران آئس کا نشہ فروخت کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے اہلکار سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس ڈرائیورعارف اللہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ریگی ماڈل ٹاؤن کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes