حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ن لیگ متحرک، زرداری سے رابطہ

Published on September 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مسلم لیگ ن متحرک ہو گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کا ساتھ دینے کے لئے سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق راجا ظفر الحق کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری سے اہم ملاقات کر کے میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ملاقات میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار اور ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راجا ظفر الحق نے مشترکہ امیدوار لانے کے لئے پیپلز پارٹی کو درخواست کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes