اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں‘ثناء جاوید

Published on September 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 884)      No Comments

لاہور ( یواین پی) خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ اپنے اوپر مخصوص کرداروں کی چھاپ نہیں لگنے دینا چاہتی ،محنت سے کام کر رہی ہوں اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن انہیں وہ مواقع میسر نہیں جس کی ضرورت ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کیلئے اکیڈیمیز کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے اوراس پر جلد پیشرفت ہونی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں سالوں گزارنے والے سینئرز فنکار وں کا رویہ قابل تعریف ہے اور ہمیں ان لوگوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ ثناء جاوید نے کہا کہ اپنے کرئیر کے آغاز سے محنت کی قائل ہوں اور جب تک اس شعبے سے وابستہ ہوں اس پر کاربند رہوں گی چاہے میرے پراجیکٹس کی تعدادکم ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اب پڑھے لکھے لوگ شوبز میں آرہے ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes