سری نگر(یواین پی) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں تازہ کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔اس سے قبل بھارتی فوج نے اتوار کے روز بھی آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا جس کے بعد 24 گھنٹے میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔