سبی میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر سکیل پر شدت3اعشاریہ 7ریکارڈ

Published on September 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 685)      No Comments

سبی(یواین پی) بلوچستان کے علاقے سبی اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر3اعشایہ7 ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 22 کلو میٹر دور مشرق کی جانب تھا جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی نوعیت کے زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور بلند عمارات سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题