کراس روٹ موٹر سائیکل ٹریولرز کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

Published on September 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی)کراس روٹ موٹر سائیکل ٹریولرز کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد ، اوکاڑہ ٹول پلازہ کے مقام پر موٹروے پولیس بیٹ15قادرآباد اور گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی پریس کلب کے صحافیوں کے ہمراہ پودا لگا کر سرسبز پاکستان کے لیے دعا کی ۔ریلی بلوچستان کے شہر زیارت کے لئے روانہ ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹورزم ڈے کی مناسبت اور سرسبز پاکستان کا پیغام لیے کراس روٹ موٹر سائیکل ٹریولرز کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی لاہور سے شروع ہو ئی اور 27ستمبر کو بلوچستان کے شہر زیارت میں جا کر اختتام پذیر ہو گی جہاں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ریلی میں درجنوں موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی ۔اوکاڑہ ٹول پلازہ کے مقام پر موٹرو ے پولیس کے ڈی ایس پی چوہدری رضوان قیصر،ایڈمن آفیسر مہر شاہد جاوید،ایس پی او یاسر خان،اے پی او محمد اشرف بھٹی ،اللہ دتہ ،جے پی او محمد شعیب ،صفدر حسین ،ریسکیو1122کے جوانوں اوکاڑہ چھاؤنی پریس کلب کے صحافیوں نے ریلی کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔یہاں سرسبز پاکستان کی خاطر پودا لگا یا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme