خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی نے 65 سالہ شخص کو کچل دیا

Published on September 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

مریدکے: (یواین پی) مریدکے میں جی ٹی روڈ پر سرکاری گاڑی چلانے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے 65 سالہ بزرگ کو کچل دیا۔ پولیس نے مدعی سے کارروائی نہ کرنے کا حلف نامہ لیکر خاتون اے سی کو جانے کی اجازت دے دی۔لاہور کے قریب مریدکے جی ٹی روڈ پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے 65 سالہ بزرگ سردار علی کو کچل دیا۔ حادثے کے شکار معمر شخص کو مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس بزرگ کی میت اور خاتون اے سی کو تھانے لے گئے اور متوفی کے بیٹے سے کسی بھی تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حلف نامہ لیکر اسسٹنٹ کمشنر کو خاطر مدارت کے بعد گاڑی سمیت تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کے چند دن قبل اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے بھی ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy