اسلام آباد(یواین پی)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے کمیٹی کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی گئی ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد خورشید شاہ کاصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی اپوزیشن لیڈر سے بات چیت ہوئی ہے اور پی اے سی چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہونگے،شروع میں ہی وزرا اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ،حکومت نے کل ساڑھے دس بجے انتخابی دھاندلی کمیٹی کے حوالے سے اجلاس بلایا ہے، وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت کا دعویٰ کیا تھا،انھیں اجلاس میں آنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف سے انتخابی دھاندلی کے حوالے سے کمیٹی کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی گئی اور طے پایا ہے کہ تجربہ کار لوگوں کو کمیٹی کے لیے نامزد کیا جائے اس کے علاوہ قومی اسمبلی اجلاس میں متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے سربراہی کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی ۔اس کے ساتھ سا تھ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی۔