امریکا کی یکطرفہ پابندیاں اقتصادی دہشتگردی ہے، حسن روحانی

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

نیویارک: (یوا ین پی ) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کو بے جا قرار دیتے ہوئے انھیں اقتصادی دہشتگردی قرار دیدیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کی ایران پالیسی شروع سے ہی غلط رہی ہے، کسی کو طاقت کے استعمال سے بات چیت کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بات جیت سے ہی سارے مسائل ہوتے ہیں لیکن امریکا کے ساتھ مذاکرات کا اختتام غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے تمام عالمی اداروں کو غیر موثر کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme